Song Cover Image

فاصلہ گھٹانا

فاصلے نہ بڑھ جائیں فاصلے گھٹانے سے آؤ سوچ لیں پہلے رابطہ بڑھانے سے عرش کانپ جاتا تھا اک دل دکھانے سے وہ زمانہ اچھا تھا آج کے زمانے سے دیکھ بھال کر چلنا لازمی سہی لیکن تجربے نہیں ہوتے ٹھوکریں نہ کھانے سے ایک ظلم کرتا ہے، ایک ظلم سہتا ہے آپ کا تعلق ہے کون سے گھرانے سے چھوٹے چھوٹے شہریوں پر کیوں نہ اکتفا کر لیں کھیتیاں اجڑتی ہیں بستیاں بسانے سے زخم بھی لگاتے ہو پھول بھی کھلاتے ہو کنتے کام لیتے ہو ایک مسکرانے سے چاند آسمان کا ہو یا زمین کا نصرت کون باز آتا ہے انگلیاں اٹھانے سے